ہیلتھ انشورنس

یہ کسی ادارے کے گروپ کے طور پر کام کرنے والے ملازمین اور ان کے زیر کفالت افراد کی طبی اور صحت سے متعلق انشورنس (بیمہ) ضروریات کو پورا کرتا ہے ۔ یہ پالیسی حادثاتی چوٹ (زخم) اور / یا علالت / بیماریاں جن کے نتیجے میں مریض کو اسپتال میں داخل کردیا جاتا ہے کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے ۔ اس پالیسی میںایسے خصوصی تشخیصی ٹیسٹ(جیساکہ CTاسکین ، MRIوغیرہ) بھی شامل ہیں جو ایسی بیماریوں کے لئے کرائے جاتے ہیں کہ جن کی تشخیص مثبت ہونے کی صورت میں مریض کو فوری طور پر اسپتال میں داخلے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ یہ پالیسی زچگی سے متعلق فوائد(سہولیات)، مخصوص مہلک بیماریوں جیساکہ دل کی بیماریاں، کینسر ، ہیپاٹائٹس بی اور سی ، کوما ، فالج ، اور بڑے اعضاء کی پیوند کاری کا احاطہ بھی کرتی ہے ۔

میڈیکل انشورنس(طبی بیمہ) کیوں ؟

’’ آفات بتاکر نہیں آتیں ، میڈیکل انشورنس آپ کو اَن دیکھے (غیر متوقع) طبی اخراجات سے بچاتی ہے ‘‘ علاج و معالجے کے اخراجات میں مسلسل اضافے کے پیشِ نظر ،اکثر و بیشتر درکار کم قیمت علاج اور کبھی کبھار ضرورت پڑنے والے مہنگے طریقہ علاج ،دونوں کے اخراجات کو مناسب حد میں رکھنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے ۔ اس کا بغیر پریشانی ، کم وقت اور باکفایت حل ہے ’’ سعودی پاک انشورنس ‘‘ یہ نہ صرف آپ کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو کنٹرول کرتا ہے بلکہ طبی اخراجات کے ضمن میں آپ کو ذہنی اور معاشی طور پر آسودگی فراہم کرتا ہے ۔ سعودی پاک کارپوریٹ میڈیکل انشورنس کا انتخاب ہی کیوں ؟ ہم کارپوریٹ سیکٹر میں زیادہ موثر انداز میں انتہائی مسابقتی نرخوں پر زیادہ سے زیادہ بیمہ تحفظ پر سنجیدگی سے یقین رکھتے ہیں ۔

کون استفادہ کرسکتا ہے ؟

کام کرنے والے (مستقل/کنٹریکٹ) ملازمین ، ان کے زیر کفالت افراد، میاں بیوی اور 65سال کی عمر تک کے والدین ۔25سال کی عمر تک کے زیر کفالت بچے ۔عمر کی حد کے بغیر ملازم کے زیر کفالت طلاق یافتہ / خلع یافتہ / بیوہ بیٹیاں ۔

ہم کن فوائد کی پیشکش کرتے ہیں ؟

  1. داخل مریضوں سے متعلق فوائد)اسپتال میں داخلے اور جراحی کے اخراجات)
  2. (۔میٹرنٹی سے متعلق فوائد)اختیاری کور(تحفظ)
  3. ( مہلک بیماریوں سے متعلق فوائد )اختیاری کور(تحفظ)
  4. ( بیرونی مریضوں سے متعلق فوائد )اختیاری کور(تحفظ)

کمبائن لائیبلٹی پالیسی

گھروں اور دفاتر میں سیکیورٹی گارڈز کی تعیناتی کی بڑھتی ہوئی مانگ نے سیکیورٹی آرگنائزیشنز کی زندگی کو بہت دشوار بنادیا ہے ۔ کمبائنڈ لائیبلٹی پالیسی ایک چھت تلے سیکیورٹی آرگنائزیشنزکو مطلوب تمام سہولیات کا احاطہ کرتی ہے ۔ ذاتی حادثے کی صورت میں کور کے علاوہ پالیسی تھرڈ پارٹی کی موت واقع ہوجانے / جسمانی چوٹ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی قانونی ذمہ داریوں کو بھی پورا کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ بیمہ شدہ کلائنٹ کی اس جائیداد کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ کیا جاتا ہے کہ جس کے لئے ان کا معاہدہ ہوا تھا ۔

فیڈیلیٹی گارنٹی

’’ فیڈیلیٹی گارنٹی انشورنس ‘‘ آجر کو ملازمین کی طرف سے ہونے والی جعلسازی ، غبن اور دھوکہ دہی کی وجہ سے ہونے والے مالی نقصان کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے ۔ اس کا مقصد کیشیئر ، اکائونٹینٹ اور کیش ڈیلنگ کا کام کرنے والے افراد کی جانب سے ممکنہ مالی نقصان کے خلاف تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ مختصراً یہ کہ فیڈیلیٹی گارنٹی پالیسی ملازمین کی طرف سے جعلسازی یا بددیانتی جیسے فعل کے ارتکاب کے نتیجے میں نقد رقم یا سامان کی صورت میں ہونے والے نقصان کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے ۔ کور(تحفظ) کا دائرہ کار ملازم کی طرف سے کسی بھی جعلسازی / بددیانتی کے ارتکاب کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی بلا واسطہ مالی نقصان کے خلاف بیمہ شدہ کو تحفظ فراہم کرتا ہے ۔

نیو سائنز

یہ پالیسی خصوصی طور پر نیون سائنز کے لئے وضع کی گئی ہے جو نصب شدہ سائنز سے متعلق درپیش تمام خطرات(نقصانات) کا احاطہ کرتی ہے ۔

(کیش اِن سیف (تجوری میں موجود رقم

یہ پالیسی احاطے کے اندر جبر (زبردستی) اور تشدد کے نتیجے میں نقد رقم کے نقصان کے خلاف بیمہ شدہ کے مفادات کا تحفظ کرتی ہے ۔

کیش اِن ٹرانزٹ

کیش اِن ٹرانزٹ پالیسی مخصوص مقامات کے درمیان ٹرانزٹ (سفر )کے دوران اصل ، جبراً(زبردستی) یا پرتشدد طریقے سے نقد رقم کے نقصان کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے۔

پرسنل ایکسیڈنٹ پالیسی

کسی بھی غیر متوقع (اچانک)واقعے کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے ، ہم اپنے تمام کسٹمرز کو کسی بھی وقت اور دنیا میں کسی بھی جگہ ہونے والے حادثے کے نتیجے میں موت واقع ہوجانے ، عارضی یا مستقل معذوری کی صورت میں پرسنل ایکسیڈنٹ کور(تحفظ) فراہم کرتے ہیں ۔ طبی اخراجات کو بھی اضافی کوریج کے طور پر شامل کیا جاسکتا ہے ۔

(سیلیولر فون ( موبائل فون

موبائل فون ، جو کچھ عرصہ پہلے اسٹیٹس سمبل کے طور پر استعمال ہوتا تھا ،آج ضرورت بن چکا ہے ۔ تاہم اس چھوٹی سی ایجاد نے اس حوالے سے درپیش خطرات کو نمایاں کردیاہے اس لئے ہم ان تمام خطرات کے خلاف تحفظ کی پیشکش کرتے ہیں جو بیمہ شدہ کو درپیش رہتے ہیں ۔

پلیٹ گلاس

یہ خصوصی پالیسی کسی بھی وجہ سے واقع ہونے والے حادثے کے نتیجے میں شیشے کے ٹوٹ جانے کی صورت میں ہونے والے نقصان کے خلاف کوریج(تحفظ) فراہم کرتی ہے ۔

پروڈکٹ لائیبلٹی

کسی بھی قسم کی مصنوعات تیار کرنے والا صنعتکار بیماری ، چوٹ یا نقصان کے نتیجے میں تھرڈ پارٹی کو فراہم کی جانے والی نقص شدہ یا نقصان دہ مصنوعات سے پہنچنے والے نقصان کی ذمہ داری کے خطرے سے دوچار رہتا ہے ۔ اسی تناظر میں ہم نے پروڈکٹس لائیبلٹی پالیسی کے نام سے پالیسی متعارف کرائی ہے جو بیمہ شدہ کو تحفظ فراہم کرتی ہے ۔

ایمپلائرز لائیبلٹی

آجر کے لئے کام کرنے والا ملازم کسی حادثے کا شکار ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں موت واقع ہوسکتی ہے / شدید زخمی ہوسکتا ہے۔ ایمپلائرز لائیبلٹی پالیسی ملازمین کے حوالے سے آجران پر عائد تمام قانونی ذمہ داریوں کا احاطہ کرتی ہے ۔

ورک مینزکمپنسیشن

ملازمین کسی بھی ادارے کا قیمتی اثاثہ اور اس کی ترقی اور خوشحالی کا باعث ہوتے ہیں۔ اس انمول اثاثے کے حقوق کے تحفظ کے لئے ورک مین کمپنسیشن / ایمپلائر لائیبلٹی انشورنس ،ورک مین کمپنسیشن ایکٹ یا عام قانون کے تحت ملازمت سے متعلق آجران پر عائد قانونی ذمہ داریوں کو کوریج (تحفظ) فراہم کرتی ہے ۔

پروفیشنل انڈیمنٹی

یہ خصوصی انشورنس پالیسی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی یا کوتاہی کے نتیجے میں عائد ہونے والی ذمہ داریوں کے حوالے سے بیمہ شدہ فرد کو تحفظ فراہم کرتی ہے ۔ آرکیٹیکٹس ، انجینئرز، کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز ، سرویئرز وغیرہ اس کور (سہولت) سے استفادہ کرسکتے ہیں۔